بجلی کے استعمال کے حوالے سے حالیہ دنوں میں کچھ ریسرچ ہوئ ہے جس کے نتائج دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔
بلب
عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ گھر والوں کا زیادہ فوکس بلب آف کرنے پر ہوتا ہے تاکہ بجلی بچائی جاسکے۔ اگر آپ انرجی سیور یا ایل ای ڈی بلب استعمال کرتے ہیں تو ایک بلب 8 واٹ لیتا ہے۔ اگر آپ کے گھر میں کل 12 بلب لگے ہیں جو کہ اوسطاً روزانہ 10 گھنٹے آن رہتے ہیں تو آپ کے ماہانہ بجلی کے یونٹس 15 بنتے ہیں۔ اگر آپ یہ بلب 10 کی بجائے 6 گھنٹے جلانا شروع کردیں تو پھر 9 یونٹس خرچ ہوں گے، یعنی تقریباً چالیس فیصد کم بلب جلا کر بھی صرف ماہانہ 6 یونٹس بچیں گے۔
ٹی وی
اگر آپ کے پاس 32 یا 40 انچ کا ایل ای ڈی ٹی وی ہے جو کہ تقریباً 50 واٹ لیتا ہے۔ اگر یہ ٹی وی اوسطاً روزانہ 10 گھنٹے دیکھتے ہیں تو ماہانہ یونٹس 15 بنتے ہیں۔ اگر آپ ٹی وی کا وقت آدھا بھی کردیں تو پھر بھی آپ صرف 7 کے قریب یونٹس ہی بچا پائیں گے۔
واشنگ مشین
اگر آپ ہفتے میں ایک مرتبہ واشنگ مشین چلائیں اور یہ 4 گھنٹے چلتی رہے تو 120 واٹ کی مشین کے ماہانہ یونٹس صرف 2 بنتے ہیں۔ جی ہاں، آپ چاہیں تو ہفتے میں دو مرتبہ مشین چلا لیں، صرف 2 اضافی یونٹس ہی گریں گے۔
استری
عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ پاکستان میں استری کو بہت بے احتیاطی سے استعمال کیا جاتا ہے۔ مائع لگے ہوئے کپڑوں کو پانی لگا کر بیس منٹ میں ایک جوڑا پریس ہوتا ہے۔ ایک 1800 واٹ کی بجلی اگر ہر روز صرف اوسطاً 15 منٹ بھی چلے تو مہینے کے 14 یونٹس کھاجاتی ہے۔ اگر یہ روزانہ ایک گھنٹہ چلتی ہے تو 56 یونٹس لے گی۔ اگر بجلی بچانے ہے تو استری کا استعمال عقلمندی سے کرنا ہوگا۔
مائیکرویو اوون
اب تقریباً یہ ہر گھر کا فیشن بن چکا ہے کہ کھانا فریج سے نکالا، مائیکروویو میں گرم کیا اور کھا لیا۔ اگر اوسطاً روزانہ ایک گھنٹہ بھی آپ کا مائکروویو چلتا ہے تو یہ ماہانہ 24 یونٹس کھاجاتا ہے۔ بجلی گیس سے کہیں زیادہ مہنگی ہے، بہتر ہے کہ کھانا آپ چولہے پر گرم کیا کریں اور مائیکروویو صرف اسی وقت استعمال کریں جب کھانا چولہے پر گرم نہ ہوسکے۔
پانی کی موٹر
ہر گھر میں پانی ایسے استعمال ہوتا ہے جیسے اس کا ضیاع ہمارا پیدائشی حق ہو۔ ہر گھر میں پانی کی موٹر موجود ہوتی ہے جو کہ کم سے کم بھی 400 واٹ کی ہوتی ہے۔ اگر یہ موٹر روزانہ 2 گھنٹے بھی چلے تو مہینے کے 24 یونٹس کھاجاتی ہے۔ عام طور پر یہ 2 سے زیادہ گھنٹے ہی چلتی ہے اور یونٹس بھی یقینناً زیادہ ہی کھینچتی ہے۔ بہتر ہوگا کہ آپ اپنا پانی کا استعمال انسان کے بچے بن کر کیا کریں۔
فریج
فریج ایک ایسی چیز ہے جو 24 گھنٹے چلتی ہے۔ ایک 150 واٹ کی فریج کے ماہانہ یونٹس 54 بنتے ہیں۔ اسے بچانے کا ایک طریقہ ہے کہ فریزر کی باقاعدگی سے صفائی کریں، اور فریج میں اشیا نارمل درجہ حرارت پر لا کر رکھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فریج کو بہت ہائی تھرموسٹیٹ پر مت چلائیں۔
اے سی
عام طور پر ہم یہی سمجھتے ہیں کہ اے سی سب سے زیادہ بجلی کھینچتا ہے اور یہ بات بھی درست ہے۔ ایک ڈیڑھ ٹن والا اے سی اگر روزانہ 12 گھنٹے چلے تو ماہانہ 540 یونٹس کھا جاتا ہے۔ بہتر ہے کہ اسے سی صرف 8 گھنٹے چلائیں اور گھر کو مکمل سیل رکھیں تاکہ کولنگ ضائع نہ ہو اور کمرے دیر تک ٹھنڈے رہیں۔
اب آجائیں پنکھوں پر۔
اگر آپ کے گھر میں پانچ پنکھے ہیں جو کہ اوسطاً روزانہ 22 گھنٹے چلتے ہیں تو جناب اس سے آپ کے ماہانہ یونٹس 330 بن جاتے ہیں۔ پنکھے اگر احتیاط سے استعمال کریں تو خاطر خواہ بجلی کے بل میں کمی آجائے گی۔
یہ وہ باتیں ہیں جو مغرب کا ایک بچہ بچہ جانتا ہے اور اپنی بجلی کے استعمال کو مانیٹر کرکے اسے بہتر بنانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ پاکستان میں کسی ایم اے یا پی ایچ ڈی پاس سے اگر پوچھیں کہ تمہارے گھر کے پنکھے کتنی بجلی صرف کرتے ہیں تووہ بجائے جواب دینے کے، واپڈا اور حکومت کو گالیاں دینا شروع کردے گا
پہلے اپنے اندر ڈسپلن لاؤ، اپنی عقل کو استعمال کرنا شروع کرو، پچاس فیصد تبدیلی تو اسی سے آنی شروع ہوجائے گی۔ ۔ ۔ ۔!!!
Wow, awesome weblog structure! How long have you been running a blog for?
you make running a blog look easy. The full glance of your web site
is fantastic, as well as the content material! You can see similar:
e-commerce and here dobry sklep